سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، روس کی دمشق میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

image
ماسکو۔2اپریل (اے پی پی):روس نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔اے ایف پی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یکم اپریل کی شام اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا، ہم اس ناقابل قبول حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، ہم اسرائیلی قیادت سے شام اور پڑوسی ممالک کے خلاف مسلح تشدد کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US