امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف

image

واشنگٹن۔2اپریل (اے پی پی):امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف ہو اہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔ اسے آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US