ابوجا ۔3اپریل (اے پی پی):نائیجیریا کے صوبےزمفارا میں مسجد پر مسلح افراد کے حملےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کل رات صوبہ زمفارا کے دارالحکومت گاساو کی مسجد میں جماعت پر حملہ کر دیا ۔حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔صوبہ زامفاراکے پولیس ترجمان محمد شیخو نے حملے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔