سعودی عرب کے ولی عہد سے سپین کے وزیر اعظم کی ملاقات ، غزہ اور اس کے گرد ونواح کے واقعات بارے تبادلہ خیال

image

ریاض ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات کےلیےالسلام پیلس پہنچنے پر سپین کے وزیر اعظم کا سرکاری خیرمقدم کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ہسپانوی وزیراعظم نے باضابطہ مذاکرات کیے۔دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت غزہ اور اس کے گرد ونواح کے واقعات، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو روکنے، عالمی اور انسانی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کےلیے بین الاقوامی کوششوں پرمرکوز رہی۔

دونوں رہنماوں نے اسرائیلی جارحیت کے سکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کے طریقوں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ قراردادوں کے مطابق امن عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عرب امن اقدام پرعملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد بحران کا ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US