ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی اقامہ فیس چار برس تک حکومت ادا کرے گی، سعودی عرب

image

ریاض ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نےکہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی اقامہ فیس چار برس تک حکومت ادا کرے گی۔اردو نیوز کےمطابق سعودی عرب کے کا بینہ کے اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کے اقامے اور ورک پرمٹ کی فیسوں کے علاوہ ان کے اہل خانہ پرعائد ماہانہ ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا گیا کہ پناہ گزینوں کی تمام قانونی اقامتی دستاویزات کی فیسیں مقررہ تاریخ اجرا سے چار برس تک حکومت کے ذمہ ہوں گی۔

اس حوالے سے پناہ گزینوں کے اقاموں کی عدم تجدید پرعائد ہونے والے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے۔سعودی کا بینہ کے اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کے اقامے اور ورک پرمٹ کی فیسوں کے علاوہ ان کے اہل خانہ پرعائد ماہانہ ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا گیا کہ پناہ گزینوں کی تمام قانونی اقامتی دستاویزات کی فیسیں مقررہ تاریخ اجرا سے چار برس تک حکومت کے ذمہ ہوں گی۔

اس حوالے سے پناہ گزینوں کے اقاموں کی عدم تجدید پرعائد ہونے والے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے۔ اس اجلاس میں جوہری اورریڈیولاجیکل ریگولیٹری اتھارٹی اورعراق کے ریڈیو ایکٹیو کنٹرول اتھارٹی کے مابین تابکاری کے تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک ضوابط میں بھی بعض تبدیلیوں کی منظوری دی گئی جس کے بارے میں ادارے کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US