بھارت،سپریم کورٹ کا یوگا گرو بابا رام دیو اور ان کی کمپنی کو گمراہ کن اشتہار ات بند کرنے کا حکم

image

نئی دہلی ۔3اپریل (اے پی پی):بھارت کی سپریم کورٹ نے یوگا گُرو کہلانے والے بابا رام دیو اور ان کی کمپنی کو وارننگ دی ہے کہ اگر گمراہ کن اشتہارات بند نہ کیے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ رائٹرز کے مطابق عدالت نے اشتہار بند نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اشتہارات میں کہا جا رہا ہے کہ جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ ادویات کچھ امراض کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہیں۔

سماعت کے دوران بابا رام دیو اور ان کے شریک بانی اچاریہ بال کرشن بھی اس وقت عدالت میں موجود تھے جب ان کی کمپنی ‘پتنجلی آیوروید‘ کے خلاف وارننگ جاری کی گئی۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے نے الزام لگایا تھا کہ بابا رام دیو کی کمپنی روایتی ادویات کی حوصلہ افزائی اور اشتہارات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ اس کی ادویات بلڈ پریشر اور دمے کے امراض کا مستقل حل پیش کرتی ہیں،گزشتہ برس عدالت کو یہ اشتہارات بند کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن اس کے باوجودچلائے جا رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ وہ کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی معذرت سے مطمن نہیں ، تفصیل سے بتایا جائے کہ اشتہارات بند کیوں نہیں کیے گئے۔جسٹس ہیما کوہلی نے رام دیو اور ان کے وکلا سے کہا کہ اس توہین کو سنجیدگی سے لیں اور نتائج کے لیے تیار رہیں۔اگرچہ ججز نے یہ نہیں کہا کہ توہین عدالت پر کیا کارروائی کی جائے گی لیکن انڈین قانون کے مطابق اس کی سزا چھ ماہ قید اور جرمانہ ہے۔پتنجلی کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US