سعودی عرب کے 7 ریجنز میں خراب موسمی صورتحال کی پیشنگوئی ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

image
ریاض۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک بارش کی پیشنگوئی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز میں موسمیاتی پیشگوئی کے ڈائریکٹر جنرل حمزہ کومی نے کہا ہے کہ بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک بارش کا امکان ہے۔

بارش کے اس سلسلے میں سراوت کے پہاڑ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے جنوبی حصے شامل ہیں اور مشرق کی طرف سے حائل اور قصیم کے علاقوں اور ریاض کے علاقے کے مغربی حصے بارش کی زد میں رہیں گے۔موسمیات کے قومی مرکز نے شدید گرج چمک اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ ان ریجنز میں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم، الباحہ، حائل اور عسیر شامل ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا۔ بارش کی پیشنگوئی کے بعد سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ مملکت کے سات ریجنز میں اس ہفتے موسمی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

محکمہ نے انتباہی ایس ایم ایس میں کہا کہ لوگ ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور موسمی صورتحال کے حوالے باخبر رہنے کے لئے سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبروں پر انحصار کیا جائے۔ شہری دفاع نے نشیبی علاقوں اور وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US