چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں

image
بیجنگ۔3اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر یکھناجن کورل سکھ کو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں سفارتی اسناد پیش کیں ۔ منگولیا کے دورے پر آئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے سٹیٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں صدر کو اپنی اسناد پیش کیں ۔

خلیل ہاشمی نے مختلف وزارتی اور نائب وزارتی سطح کے حکام، تعلیمی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے منگولیا کی وزیر خارجہ بیتسیت سیگ بیتمونکھ ، وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ بات چیت میں دونوں ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے قدیم تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور منگولیا کے درمیان6دہائیوں پر محیط مضبوط تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد باہمی احترام، ثقافتی مماثلت اور کثیرالجہتی فورمز پر مضبوط تعاون ہے جبکہ حال ہی میں فریقین کے درمیان دو طرفہ بات چیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چین میں پاکستان کے سفیر کو منگولیا میں پاکستان کے نان ریذیڈنٹ سفیر کی حیثیت حاصل ہو تی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US