تائیوان میں 7.3 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 97 زخمی

image
شنگھائی ۔3اپریل (اے پی پی):بدھ کی صبح چین کے علاقے تائیوان میں ہوالین کے قریب سمندر میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے میں چار افراد ہلاک اور دیگر 97 زخمی ہو گئے۔شنہوا نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوجیان، گوانگ ڈونگ، شنگھائی، زی جیانگ اور جیانگ سو کے علاوہ تائیوان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہوالین میں متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہو گئیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پہاڑی علاقوں میں بھی چٹانیں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے بعدکئی علاقوں میں زیر زمین نقل و حمل معطل ہو گئی۔ زلزلے کی شدت 7.2 تھی اور 21 ستمبر 1999 کو آنے والے مہلک زلزلے کے بعد سے 25 سالوں میں جزیرے پر آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا گیا ہے۔چین کے زلزلہ پیما نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ بدھ کی صبح 7:58 پر آیا اور اس کا مرکزسطح زمین سے 15.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں بھی پید ا ہوئیں ۔ تائیوان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں کئی آفٹر شاکس آچکے ہیں اور آئندہ ن چند دنوں میں علاقے میں مزید آفٹر شاکس کا خطرہ ہے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 درجے تک ہو سکتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US