یوکرین آج نہیں تو کل نیٹو کا رکن ہوگا ، امریکی وزیر خارجہ

image

واشنگٹن ۔3اپریل (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین آج نہیں تو کل نیٹو کا رکن بن جائے گا لیکن اس کے لیے فی الوقت ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق فرانس کے دورے پر موجودانٹونی بلنکن نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیژورن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اتحادی ممالک نے ویلنئس اجلاس کے دوران یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اس وقت ہمیں اس کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے نیٹو کے 75 ویں اجلاس کے دوران یوکرین کی رکنیت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US