سعودی عرب میں 70 نئے تاریخی مقامات کا اندراج

image

جدہ۔4اپریل (اے پی پی):سعودی ہیریٹج اتھارٹی نے سعودی عرب میں 70 نئے تاریخی مقامات کا اندراج کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے مقامات کے اضافے کے بعد سعودی عرب میں کل 8917 تاریخی مقامات کا اندراج ہوچکا ہے۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ درج شدہ تاریخی مقامات ملک کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا ہے کہ نئے درج شدہ تاریخی مقامات میں سے عسیر ریجن میں 14 مقامات، الجوف میں 13، حائل میں 12 ، جازان میں 11، قصیم میں 7 اور مدینہ منورہ میں 6 مقامات کے علاوہ ریاض میں دو مقامات کا اندراج ہوا ہے۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں تاریخی مقامات کے اندراج کا عمل جاری ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی کوئی تاریخی مقامات درج کرنے سے رہ گیا ہو تو اس کے متعلق اطلاع دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US