سعودی عرب،ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ڈیوٹی فری شاپس کا افتتاح

image
ریاض۔4اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی عبدالعزیز الدعیلج نے’ ڈیوٹی فری شاپس‘ کا افتتاح کر دیا۔اخبار 24 کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پربھی عمل جاری ہے۔

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 اور2 پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کرایا گیا اور وہاں جاری کام کی رفتار کے حوالے سے بریفینگ دی گئی،ایئرپورٹ پرترقیاتی امور کا آغاز جون 2023 کو کیا گیا تھا، کارکنوں (جن کی تعداد 1700 تھی )کو آپریشن سے قبل مکمل فنی تربیت دینے کے لیے 200 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں حفاظتی امور اور جدید آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کی گئی۔

ایئرپورٹ کے ترقیاتی امور میں دونوں ٹرمینلز کی توسیع کا کام بھی شامل ہے، توسیعی مراحل مکمل ہونے کے بعد مسافروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوگا جس سے ان کی تعداد 10 ملین سالانہ سے بڑھ کر 14 ملین تک پہنچ جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US