دوران عدت نکاح، عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج فیصلے کا امکان

image
سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کے دوران نکاح سے متعلق مقدمے میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند ان اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے جو چند روز قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

رواں سال فروری میں سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت نکاح غیر شرعی قرار دیا گیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ 

دورانِ عدت نکاح کیس ہے کیا؟

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اُن کا اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوران عدت ہوا۔ خاور مانیکا نے 25 نومبر کو اسلام آباد کی سیشن کورٹس میں درخواست دائر کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر شکایت میں خاور مانیکا نے دو قسم کے الزام لگائے۔ شکایت میں عدت میں نکاح کا الزام لگایا اور سیکشن 496 بی کے تحت ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت نے چارج فریم کرتے ہوئے ناجائر تعلقات کا الزام حذف کر دیا۔

عدت میں نکاح کا کیس 12 دسمبر کو قابل سماعت ہوا اور عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے، کیس کی اڈیالہ جیل میں 4 سماعتیں ہوئیں۔

دوران نکاح عدت کیس کا ٹرائل اسلام ہائیکورٹ نے 2 ہفتے تک معطل رکھا۔ بشریٰ بی بی نے 14 نومبر کی طلاق کو من گھڑت قرار دے کر عدت ختم ہونے کے بعد نکاح کا بیان دیا۔ خاور مانیکا نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دینے اور عدت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے دوسرا نکاح کیے جانے کا بیان دیا۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US