اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی ’لاپتہ‘ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

image

سنیچر کی صبح اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والی پاکستان میں ویتنام کے سفیر نگیں تئیں فونگ کی اہلیہ کو چار گھنٹوں بعد تلاش کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں جنہیں اُن کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی تلاش کے لیے پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ویتنام کے سفیر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ ’اہلیہ دن 11 بجے واک کے لیے گھر سے نکلی تھیں، تاہم دو گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی گھر واپس نہ لوٹیں اور اُن کا موبائل فون بھی بند مل رہا۔‘

اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لاپتہ ہونے والی ویتنام سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ سپورٹس کلب ایف نائن پارک کے سامنے بیٹھی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں اپنی حفاظت میں لیا اور اُنہیں شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ویت نام کے سفیر نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی تلاش شروع کر دی تھی۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ایس پی سٹی نے معاملے کی خود نگرانی کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس

ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور سفیر کی اہلیہ کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اسلام آباد پولیس ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے جائے۔‘

 آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی ڈی آئی جی کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائش گاہ بھی پہنچے اور ایس ایس پی سیف سٹی، انویسٹی گیشن اور آپریشن سے بریفنگ لی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US