پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ چین کے کاشغر ائیر پورٹ پہنچ گئی

image

بیجنگ ۔5جون (اے پی پی):پاکستانی فروزن فش کی پہلی کھیپ چین کے خطے سنکیانگ یغور کے شغر ائیر پورٹ پہنچ گئی۔ اس کھیپ کاچین پہنچنا عالمی تجارت میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ چائنا سدرن ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کاشغر لے جانے والی اس کھیپ میں کل 774 کلو گرام فروزن سمندری مصنوعات شامل ہیں جن کی مالیت2ہزار760ڈ الر ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے اطلاع دی کہ اس کھیپ میں 81 کلو گرام تازہ گروپر فش (گھسر مچھلی)شامل ہے جس کی قیمت 744ڈالر ہے اس میں 693 کلو گرام فروزن ملٹ فش بھی شامل ہے جس کی کل قیمت2ہزار 16ڈالر ہے۔

سنکیانگ ہیزائو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے نمائندے تانگ لن نے بتایا کہ یہ کھیپ کراچی سے کاشغر کے ذریعے چین بھیجنے میں 3 دن لگے۔ انہوں نے مستقبل میں روشن امکانات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فروزن فش کی اس کھیپ کا کامیابی سے چین پہنچنا اس قسم کے کاروبار کو فروغ دینے کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید فروزن فش کی درآمدکا ارادہ رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US