صدر مملکت آصف علی زرداری کی کلاڈیا شین بام کو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کلاڈیا شین بام کو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میں میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کے طور پر آپ کے تاریخی انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر نے کہا کہ یہ امر باعث فخر ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور خواتین کی خود مختاری کے لیے جدوجہد کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم آپ کی قیادت میں میکسیکو کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے میکسیکو کی صدر کی کامیابی اور میکسیکو کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US