ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کی بڑے مارجن سے فتح ، یوگنڈا کی پوری ٹیم 39 رنز پر ڈھیر

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

گیانا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاک بھارت کے درمیان 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انڈیا کا پلڑا بھاری

اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22،  رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

174 رنز کے ہدف کے جواب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں صرف 39 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عقیل حسین نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

اس سے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 36 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ، آسٹریلیا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹوں پر 165 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد آسٹریلیا گروپ بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا جبکہ انگلینڈ 2 میچز میں ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر  موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US