بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر مملکت

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھا جائے۔

صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ،صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی۔

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے

وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں آگاہ کیا،صدر مملکت نے ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US