پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع

image

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع ہوگئی۔

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گرین ٹریکٹراسکیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت چھوٹے، بڑے اور درمیانے ٹریکٹرز سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔

پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ اسکیم ایک سال کے لیے ہو گی،کسانوں کو ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک کا تمام سسٹم میکنائزاڈ ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے اس ا سکیم کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے،ا سکیم سے فارم میکنائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا،گرین ٹریکٹر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US