سانحہ 9 مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

image

9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزرا تیمورجھگڑا اور کامران بنگش سمیت 115 کارکنان پر فرد جرم عائد کردی۔

رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے  سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل، حارث رؤف نےمیں اہم اعزاز اپنےنام کر لیا

پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔ پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US