انٹیگوا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں نمیبیا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 72 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا اور نیپال کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس تک نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔