بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع ، وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو پھر شمولیت کی دعوت

image

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔

سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ: 4 نئے وزرا کی شمولیت کا امکان

ذرائع کے مطابق قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ احسن اقبال نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطے کئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US