کراچی، کروڑوں مالیت کا مویشیوں سے بھرا ٹرک لوٹنے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار

image

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے 2 کروڑ روپے مالیت کا مویشیوں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار ہونے والے 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق پولیس نے کراچے کے علاقے سہراب گوٹھ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے مالیت کے مویشی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فرخ رضا نے بتایا کہ رحیم یار خان سے بیوپاری مویشی فروخت کے لیے لایا تھا، ناردرن بائے پاس مویشی منڈی پر جانوروں کا سودا کیا گیا۔ ملزمان نے 41 جانور لوڈ کروائے اور پیسے طے کیے جس کے بعد 4 لاکھ روپے ٹوکن دیے گئے اور گاڑیاں الاعظم اسکوائر لے گئے۔

کراچی کے شہریوں پر مزید دو ٹیکس نافذ

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ملزمان نے اسلحہ نکالا اور بیوپاریوں کو زبردستی اتاردیا۔ ملزمان مویشی لے کر فرار ہوگئے اور باڑے پر کھڑے کردیے۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کو اطلاع ملی تو ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 35 بچھڑے بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US