اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔
وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے ،محسن نقوی
محسن نقوی نے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔