کراچی میں بارش کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

image

کراچی میں صبح سویرے کالے بادلوں کاراج ہے، جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے

شہر قائد سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دادو میں بارش ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کی تیز ہوائیں 4 اگست سے سندھ میں آئیں گی، جس سے کراچی سمیت کئی علاقوں میں 4 اگست سے 6 اگست تک شدید بارشیں ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US