گزشتہ روز کی طرح آج بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دادو سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے.
سندھ کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کے امکانات ہیں.
ماہرین کا کہنا ہے 4 اگست سے سندھ میں شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، 4 سے 6 اگست کے دوران کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں.