اس سے زیادہ نیک عورت نہیں دیکھی اس لئے.. دانیہ شاہ کے نئے شوہر پہلے کتنی شادیاں کر چکے ہیں؟

image

"ہم نے دانیہ کے والد کی زندگی میں نکاح کیا تھا اور اب ان کا انتقال ہو کا ہے. ابھی ہم دونوں کا صرف نکاح ہوا ہے رخصتی ہونا باقی ہے"

یہ کہنا ہے احمد شہزاد کا جو پیشے سے وکیل ہیں اور عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کا وراثت کے لئے کیس لڑ رہے ہیں. حال ہی میں احمد شہزاد اور دانیہ نے اپنے نکاح کی تصدیق کی اور نجی چینل کو انٹرویو بھی دیا.

احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ دانیہ ان کی چوتھی بیوی ہیں اور ان کی پہلے سے تین بیویاں اور بچے موجود ہیں. ان کا کہنا تھا کہ معروف ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت کی موت کے بعد ان کی بیوہ دانیہ شاہ پر بدکرداری کے الزامات لگائے گئے جبکل میں نے آج تک دانیہ سے زیادہ معصوم اور پرہیزگار خاتون نہیں دیکھی۔ ہمارے معاشرے میں عورت کی دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے لیکن میں شادی کو اللہ کی رحمت سمجھتا ہوں اور دانیہ شاہ سے میری چوتھی شادی ہے اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں. مجھے یہ پسند آئیں تو میں نے شادی کر لی اب ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دوں گا"

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے احمد شہزاد نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تھا. وہ ایک مضبوط آدمی تھے ان کی ایک تو کیا 1000 ویڈیو بھی لیک ہوجاتی تو وہ خودکشی کبھی نہیں کرتے. ان کا قتل ہوا تھا اور حقائق کو چھپایا گیا لیکن میں دانیہ کی طرف سے اس کا کیس لڑوں گا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US