سوئی گیس کی کمی اور ہر وقت کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اب گھروں میں گیس سلینڈر کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے. گیس سلینڈر استعمال کرتے ہوئے اس وقت بہت مشکل ہوتی ہے جب یہ پتا لگانا ہو کہ سلینڈر میں کتنی گیس بچی ہے تاکہ اسے بروقت بھروایا جاسکے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کردیے ہیں.
سلینڈر میں کتنی گیس باقی ہے اس کو جاننے کے لیے ایک کپڑا گیلا کریں اور اسے سلینڈر کے چاروں طرف لپیٹ دیں۔ کپڑا لپیٹنے کے بعد اسے چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر بعد سلینڈر کے اوپر سے کپڑا ہٹا کر دیکھیں گے تو آپ کو سلینڈر کا کچھ حصہ خشک جبکہ کچھ حصہ گیلا نظر آئے گا.
اب سلینڈر کا جو حصہ خشک ہے اس کا مطلب اتنا حصہ خالی ہو چکا ہے جبکہ گیلے حصے میں گیس موجود ہے. اس طرح آپ کو بھاری بھرکم سلینڈر اٹھائے بغیر گیس کا پتا چل جائے گا.