60 لاکھ کی گاڑی اور کتنا سونا ملا.. دانیہ شاہ کی دوسری شادی میں کیا حق مہر رکھا گیا؟

image

"دانیہ کی ماں میرے پاس دوائیں لینے آتی تھیں. ایک بار انھوں نے کہا کہ آپ لودھراں آئیں تو میرے گھر ضرور آنا. اسی طرح دوبارہ کہا تو میں نے دعوت قبول کرلی. ہم حکیم لوگ ہیں ہماری آنکھوں میں ایکسرے مشین فٹ ہوتی ہے. دیکھ کر پتا چل جاتا ہے کہ کون انسان کیسا ہے"

یہ کہنا ہے حکیم احمد شہزاد لوہا پاڑ کا جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ساتھ ہی حکیم بھی ہیں. حال ہی میں معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ اور حکیم احمد شہزاد نے شادی کی ہے جس کے بعد دونوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے.

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حکیم احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ جب میں نے دانیہ کا گھر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ عامر لیاقت کے وراثت کے کیس میں ان کا سب کچھ بک چکا ہے. میں ان کا ساتھ دینا چاہتا تھا لیکن کیس کے حوالے سے ملنے پر لوگوں نے غلط باتیں کرنی شروع کردیں جو میرے دماغ میں بیٹھ گئیں. میں دانیہ کو کال اور میسج کرتا تھا لیکن اس نے کہا کہ نکاح کرنا ہے تو ٹھیک ہے اس کے علاوہ کسی قسم کی دوستی نہیں کروں گی.

حکیم احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں 3، 4 مہینے کوشش کرتا رہا اور نمازیں پڑھ کر دعائیں مانگتا رہا کہ یہ لڑکی ہاں کردے. میری پہلے سے 3 بیویاں ہیں اور دانیہ چوتھی بیوی ہے. اس کو حق مہر میں 60 لاکھ کی گاڑی، گھر اور 4 سونے کے سیٹ دیے ہیں.

حکیم احمد شہزاد نے کہا کہ میں اپنی بیوی کا ہمیشہ ساتھ دوں گا جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی عامر لیاقت کی وراثت میں اپنے حصے کے لئے لڑیں گی اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم کریں گی باقی وہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US