کروڑ پتی ہو یا ارب پتی، انسان سونے چاندی کے لقمے تو نہیں کھا سکتا. ویسے ہی مکیش امبانی جو دنیا بھر میں دولت کے حوالے سے ایک معتبر نام ہیں، کھانے پینے کی بات آتی ہے تو ان کی پسند بھی عام انسان جیسی ہی ہے.
مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے نے وارانسی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مکیش امبانی دیسی اسٹریٹ فوڈ کے شوقین ہیں اور پانی پوری، چاٹ جیسی چیزیں بہت پسند کرتے ہیں. البتہ زیادہ تر وہ گھر کی سادہ خوراک کھاتے ہیں۔
نیتا امبانی نے بتایا کہ مکیش ہفتے میں صرف ایک بار باہر کا کھانا کھاتے ہیں. گھر میں ان کا پسندیدہ کھانا روایتی گجراتی پکوان پنکی رائس (Panki Rice) ہے، جو چاول کے آٹے سے تیار کیا جاتا ہے. یہ ایک ایسا ناشتہ ہے جس میں میتھی کے پتے اور ہلدی ہوتی ہے اور اسے کیلے کے پتوں کے درمیان رکھ کر پکایا جاتا ہے، جس سے اس میں انوکھی قدرتی خوشبو پیدا ہوتی ہے.
پنکی رائس کس چٹنی اور اچار کے ساتھ کھایا جاتا ہے. یہ
ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ فائدہ مند بھی ہوتا ہے.