کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے مکمل نہیں ہورہی، پاشا علی احسان

image

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین پاشا علی احسان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر انٹرنیٹ کی سُست رفتار سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ (مکمل) نہیں ہورہی۔

پاشا علی احسان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔ کل تک تو انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔

انٹرنیٹ بند کیا نہ سلو، دباؤ وی پی این کی وجہ سے آیا، وزیر مملکت آئی ٹی

انہوں نے کہا کہ فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالر لے کر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ بند کیا نہ ہی سلو کیا گیا۔ انٹرنیٹ کی سُسٹ رفتاری کی وجہ وی پی این کا استعمال ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US