ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جہاں سونا 11 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2577 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے