ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے موسمیاتی ماہر نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ موجود ہے، جو کہ سائیکلون بننے سے پہلے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی ریاستوں گجرات اور راجستھان کو متاثر کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس موسمی سسٹم کے نتیجے میں مون سون ہوائیں سندھ کی طرف بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم، یہ سسٹم بارشوں کا باعث بنے گا یا نہیں، یہ کہنا ابھی کچھ قبل از وقت ہوگا۔