پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما غلام محی الدین دیوان کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

image

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما غلام محی الدین دیوان کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

انکی اہلیہ صبا محی الدین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر غلام محی الدین گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی ، او پی ڈی کی پرچی فیس میں 30 روپے اضافہ

رات گئے تک واپس نہیں آئے اور صبح 5 بجے نامعلوم ٹیلی فون کال پر ان کی غلام محی الدین سے بات کرائی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے۔

صبا محی الدین کا مزید کہنا تھا غلام محی الدین تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔،دوسری جانب پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں.

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

یاد رہے غلام محی الدین دیوان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور کشمیر کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US