آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 2,500 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یہ قیمت سونے کی مقامی مارکیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج 2,144 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ سونے کی عالمی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس قیمت 2,653 ڈالرز تک جا پہنچی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج مزید اضافے نے قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔