ایس سی او کانفرنس: ممبر ممالک میں مشترکہ کرنسی کے استعمال کی تجویز

image

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممبر ممالک میں مشترکہ کرنسی کے استعمال کی تجویز دے دی۔

ایس سی او سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ کرنسی کی جانب بڑھنے اور بینکنگ چیلنجز کیلئے ایس سی او انٹربینک یونین ہونی چاہیے۔ متبادل ڈویلپمنٹ فنڈنگ مکینزم بنانے کی حمایت کرتے ہیں ۔ خطے میں ترقی کیلئے ایس سی او کے کردار کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس سی او ممبر ممالک میں مشترکہ کرنسی کے استعمال پر اتفاق بڑھنا اہم پیشرفت ہے، ہم فورم میں جدت کیلئے جاری اصلاحات کی تائید کرتے ہیں، تاکہ تنظیم اپنے وسائل کو مزید بڑھاسکے۔ ایس سی او سیکرٹریٹ میں انسداد دہشتگردی اسٹرکچر بنانے کی تائید کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ہے ۔ اس سے ایس سی او خطے میں خوشحالی آئے گی ۔ باہمی تعاون بڑھانے سے امن اور استحکام آئے گا ۔ ہم نے مل کر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ ممبر ممالک اپنے تجربات شیئر کرکے مضبوط ایکشن پلان بنائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow