عمرعبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

image

عمر عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللّٰہ سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی۔ عمر عبداللّٰہ نے دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

اس سے قبل وہ 2009ء سے 2014ء تک کانگریس کے اتحاد سے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow