کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان۔۔ گرمی کی شدت کتنے دن تک برقرار رہے گی؟

image

کراچی والوں، تیار ہو جائیں! محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل سے شہر میں دوبارہ گرمی کی شدت بڑھنے والی ہے۔ امکان ہے کہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، یعنی ایک بار پھر گرم اور خشک ہواؤں کا راج ہوگا۔

شمال مغرب کی جانب سے آنے والی گرم ہوائیں شہرِ قائد کو لپیٹ میں لیتی رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ صرف کراچی ہی نہیں، بلکہ سندھ کے بیشتر علاقے بھی شدید گرم اور خشک موسم کا سامنا کریں گے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق یہ گرمی کی آخری لہر ہوگی جو 22 اکتوبر تک جاری رہے گی اس کے بعد شدت کی گرمی کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

تاہم، اگر آپ تھرپارکر یا عمر کوٹ کے رہائشی ہیں تو کچھ خوشخبری ہے۔ 20 اور 21 اکتوبر کے دوران ان علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے، جو کہ گرمی سے کچھ راحت فراہم کر سکتی ہے۔

لہٰذا، پانی کا استعمال بڑھا دیں، دھوپ سے بچنے کی تدابیر کریں، اور ممکنہ بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار رہیں!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US