سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے متلاشیوں کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، جنوری 2025 سے عمر کی رعایت کا اطلاق ختم ہو جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ اب درخواست دہندگان کو 18 سے 28 سال کی عمر کی حد کے اندر ہی رہ کر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل، سندھ حکومت 15 سال کی رعایت فراہم کرتی تھی، جس کے تحت 43 سال تک کے افراد بھی درخواست دینے کے اہل تھے۔ لیکن اب یہ سہولت یکم جنوری 2025 کے بعد دستیاب نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے ایک جھٹکا ہے جو عمر کی رعایت پر انحصار کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے خواب دیکھ رہے تھے۔ اب سرکاری نوکریوں کے متلاشی نوجوانوں کے لیے وقت کم اور مقابلہ سخت ہونے جا رہا ہے، تو تیاری کریں اور جلدی کریں!