بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

image

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بختاور بھٹو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا،اور اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیا،

 بختاور بھٹو نے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے بعد مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑیے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow