آئینی ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی: وزیر اعظم شہباز شریف

image

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی،

انہوں نے کہا کہ آج چارٹر آف ڈیمو کریسی کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا اس سے قبل ملک کے منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج کا دن عظیم دن ہے، آج یہ ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ عظیم ہے، ماضی میں جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا، لاکھوں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترامیم کے بعد انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی، آج اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے آئین میں ایسی ترامیم کی ہیں جن سے ان شاءاللہ ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا،

چارٹر آف ڈیموکریسی کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بنیاد رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم پر خلوص دل کے ساتھ محنت کی۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے پاکستان کے بہترین مفاد میں نہ صرف گفت و شنید کی بلکہ آگے بڑھ کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں یہ پیغام گیا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں نے پاکستان کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کیا، تمام جماعتوں نے آگے بڑھ کر 26 ویں ترمیم منظور کی جو پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow