سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔۔ جانیں 1 تولہ سونے اب کتنے کا ملنے لگا؟

image

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق، پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی تاریخی بلندی کو چھو گئی ہے۔

تازہ ترین اضافے کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر پر پہنچ گیا۔ یہ قیمتیں نہ صرف سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں بلکہ خریداروں کے لیے بھی نئی مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے کے پیچھے عالمی مالیاتی بحران اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کے اثرات شامل ہیں، جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی مانگ کو بڑھا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US