چیف جسٹس کی تقرری ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

image

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لیے تشکیل دی جانے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی ، چیف جسٹس کو آج رات 12 بجے تک تین نام کمیٹی کو بھیجنا ہیں ، آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہو گی۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم مسودہ کی منظوری دے دی

واضح رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیرتارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پرویز اشرف، نوید قمر اور فاروق نائیک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رعنا انصار اور جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر ، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹرعلی ظفر خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US