مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

image

ملک میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آج شام یا رات کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریسپانس ٹیمیں تیار رکھیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں بھی آج ہلکی بارش کی توقع ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے شہر میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US