چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

image

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے۔ جس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل ہو گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر جمعہ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس کی تقرری ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

یاد رہے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں تین سینئر ججز کے ناموں پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی غور کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US