بشریٰ بی بی خواتین وارڈ کے انتہائی محفوظ سیل میں ہیں ، اڈیالہ جیل انتظامیہ

image

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے ، جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر ان کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں۔

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائی گئی اڈیالہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدم پیشی، انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ طلب

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے لیے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے، ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے 6 سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر ہفتے طبی معائنہ کرتی ہے ، ان کیلئے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کے لیے جیل کا دورہ کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US