آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ، اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے ، علی امین گنڈا پور

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہے، ہم اس کیخلاف احتجاج کرکے پورا پاکستان بلاک کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔ ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں دہشتگردی ختم ہو چکی تھی مگر سازش کے ذریعے جیسے ہی نئی حکومت آئی ہمارے صوبے کے حالات بھی خراب ہو گئے اور پاکستان بھر میں ایسی ہی صورتحال ہو گئی، یہ ان ہی لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US