خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان

image

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔ ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے 22 طالب علم ایک سالہ مفت تعلیم کے لیے چین پہنچ گئے

سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ جبکہ اسکولوں کے بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔

ماہانہ تعلیمی وظائف سے ساڑھے 5 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے اور کارڈ کے تحت 506 ذہین طلبہ کو ایٹا اسکالرشپس بھی دی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US