کون سے سرکاری ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں نہیں ملیں گی؟

image

بلوچستان حکومت غیر تصدیق شدہ ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں جاری نہیں کرے گی۔

صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے کے لئے محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے تمام محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جس کے تحت متعلقہ افسر یا انچارج نے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں اکائونٹینٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ کے دفاتر جمع کرانی تھیں۔

تمام غیر مصدقہ ملازمین کی تنخواہیں اکتوبر کے مہینے سے بند ہونا قرار پائیں گی ۔ اس فیصلے کی روشنی میں ماہ اکتوبر کی تنخواہ صرف مصدقہ فہرست کے تحت جاری کی جائیگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام محکمے اور افسر جنہوں نے تاحال تصدیق شدہ فہرستیں جمع نہیں کرائیں۔ ان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں 28 اکتوبر 2024 تک اکاونٹینٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ کے دفاتر میں جمع کروائیں۔ بصورت دیگرتمام غیر تصدیق شدہ ملازمین کی تنخواہیں ۔ گھوسٹ تصور کرتے ہوئے ۔ ماہ اکتوبر دوہزار چوبیس سے بند کردی جائینگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow