مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

image

پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق یکم نومبر سے روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

فوڈ پرائس کنٹرول اتھارٹی نے اس حوالے سے سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے سوگرام کی روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کر رکھا ہے، جبکہ تندور مالکان سادہ روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اگر یہ قیمتیں یکم نومبر سے نافذ ہو جاتی ہیں تو عوام کے لیے یہ ایک بڑا بوجھ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو محدود بجٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یہ صورت حال عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس معاملے کو فوری طور پر حل کرے تاکہ عوام کو بنیادی ضرورت کی اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow